Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدر ی نثار پنجاب کی وزارت اعلی کے امیدوار؟

اسلام آباد... پنجاب میں مسلم  لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے درمیان چوہدری نثار کی انٹری نے سیاسی صورتحال یکسر بدل دی ۔چوہدری نثارکے قر یبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور تحریک انصاف کے سربراہ و متوقع وزیر اعظم عمران خان کے چوہدری نثار کے ساتھ براہ راست ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع نے دعوٰی کیا کہ شہبازشرےف نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ چوہدری نثار مسلم لیگ(ن ) کو واپس جوائن کرےں ایسی صورتحال میں انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ سونپی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف ذرائع نے یہ بھی دعوٰی کیاکہ عمران خان نے پھر چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولت کا موقع دیا اور انہیں بارآور کرایا ہے کہ ماضی قرےب میں انہوں نے اس پیشکش کا فائدہ نہیں اٹھایاجس کا نقصان انہیں الیکشن میں ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے عمران خان کو مثبت رد عمل ظاہر کیا اور انہیں مسلم لیگ (ن) کی پیشکش سے بھی آگاہ کیا ہے۔ چوہدری نثار کے قریبی ذرائع نے یہ دعوی بھی کیا کہ چوہدری نثار آئندہ وزیر اعلی پنجاب کے سب سے موزوں اور مضبوط امیدوارہوسکتے ہیں۔ عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی صورت میں ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی من پسند نشست پر کامیاب کرانے کی پیشکش کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن)کے بعض رہنماﺅں نے چوہدری نثار کو پارٹی میں واپس لانا ضروری قرار دیا ہے ۔ چوہدری نثار کے وزیر اعلی پنجاب بننے یاپنجاب میں پارٹی قیادت سنبھالنے سے سیاسی صورتحال سنبھل سکتی ہے۔ چوہدری نثار کی موجودگی میں پی ٹی آئی بھی تعاون کرسکتی ہے۔ 
مزید پڑھیں:جمہوریت کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،خواجہ آصف
 

شیئر: