Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: زنانہ ملبوسات کے اداروں میں مردوں کی ملازمت پر پابندی

کویت: کویتی ادارہ افرادی قوت نے زنامہ ملبوسات واشیاء فروخت کرنے والےاداروں میں مردوں کی ملازمت پر پابندی عائد کردی۔ ان میں زنانہ ملبوسات اور اشیائ فروخت کرنےوالے ادروں کے علاوہ بیوٹی پارلر اور خواتین کے لئے مخصوص صحت ادارے شامل ہیں۔اسی طرح بیوہ ہونے والی ملازمہ کو عدت کے دوران تنخواہ سمیت 4ماہ10دن کی چھٹی دی جائے گی۔رات کے وقت خواتین سے ڈیوٹی لینے والے اداروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے 12شعبوں کو اجازت دی ہے جن میں خواتین ملازمہ سے رات کے وقت ڈیوٹی لی جاسکتی ہے۔
کویت کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے یہاں کلک کریں
 رہائشی ہوٹل ،فارمیسی، میڈیکل لیبارٹری، صحت کا شعبہ، وکلائ کے دفاتر، پارکس اور تفریحی مقامات، نرسری ہوم، تھیٹر، سینما ہاؤس، ٹی وی چینلز، ایئرپورٹ میں کام کرنے والے ادارےیا وہ ادارے جن کے حکومتی معاہدے ہیں اور جنہیں24گھنٹے سروس فراہم کرنی ہے ، ان سب میں خواتین رات کے وقت بھی ڈیوٹی دے سکتی ہیں۔افرادی قوت کے ادارے نے ان اداروں کی بھی فہرست جاری کی ہے جہاں خواتین سے رات12بجے تک ڈیوٹی لی جاسکتی ہے۔ ان میں ریستوران، سپر اسٹور، تعلیمی ادارے، بیوٹی پارلر، سیاحتی اور تجارتی ادارے شامل ہیں۔ 
رائے دیں:پی ٹی آئی حکومت سے کیا توقعات ہیں؟
 
 
 

شیئر: