Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدل حکمرانی کی بنیاد، شیخ محمد بن زاید کی پرانی تصویر

دبئی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ابوظبی کے ولی عہد اور مسلح افواج کے سربراہ شیخ محمد بن زاید کی بچپن کی تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں انہیں بلیک بورڈ پر ”عدل حکمرانی کی بنیاد ہے“ لکھتے ہوئے دکھایا گیا۔ شیخ محمد بن راشد نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عدل حکمرانی کی بنیاد ہے۔ یہ بہت پرانی تصویر میرے بھائی محمد بن زاید کی ہے جب وہ اسکول میں طالبعلم تھے۔ تہذیبوں کا قیام عدل کی بنیاد پر ہے، امارات کا قیام بھی عدل کی بنیاد پر ہوا، شیخ زاید کا عدل امارات میں آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہی چیز شیخ محمد بن زاید کے ذہن میں بھی نقش ہے۔ 
 

شیئر: