Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”بھارت کو جانیے“ کوئز مقابلے کے انعقا د کا اعلان

 جدہ.... ہندوستانی قونصلیٹ نے ”بھارت کو جانیے “کوئز کے دوسرے ایڈیشن کے پروموشنل پروگرام کا اہتمام کیا۔ قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ نے افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے کوئز مقابلے کو شروع کیا ہے جس میں 15سے 35سال کی عمر کے این آر آئیز، پی آئی اوز اور غیر ملکی باشندے حصہ لے سکتے ہیں۔ وزارت نے ایک ویب پورٹل بھی اس مقابلے کیلئے لانچ کیا ہے۔ جس کا ایڈریس https://www.bharatkojaniye.in ہے ۔ یہ مقابلہ 4مراحل میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ سفارتخانہ اور قونصل خانہ شروع کریگا۔ اسکے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15ستمبر 2018ءہے۔ اسکے لئے اس ایڈریس www.bharatkojaniye.in پر آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی۔ شرکاءکو ایک منفرد یوزر نیم او رپاسورڈ بنانا ہوگا۔ شرکاءکے لئے کوئی انٹری فیس نہیں۔ مقابلے کے کسی بھی مرحلے پر ان سے کوئی رقم نہیں مانگی جائیگی۔ پہلے اور دوسرے مرحلے کے مندرجات میں کئی موضوعات شامل ہیں۔ ان میں 1857ءتک ہندوستانی تاریخ ، 2۔جدوجہد آزادی، 3۔ ہندوستانی جغرافیہ،4۔ زبان و ادب ، 5۔ مائیتھالوجی، 6سینما، 7۔ ماحولیات اور جنگلی حیات، 8۔ ہندوستانی معیشت ، 9۔ اسپورٹس، 10۔ ہندوستانی موسیقی اور انسٹرومنٹ، 11۔ آرٹ اینڈ آرکیٹکچر، 12۔تھیٹر، ڈرامہ اور ڈانس فارم، 13۔ سائنسی کامیابیاں، 14۔ ہندوستانی دستکاری، 15۔ ہند کی ممتاز شخصیات، 16۔ ہندوستانی سیاست اور آئین، 17۔ ایوارڈز اور اعزازات وغیرہ شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں کامیا ب ہونے والے 3 امیدوار دوسرے راﺅنڈ میں پہنچنے کے اہل ہونگے۔ سفارتخانہ اور قونصل خانہ انہیں سونے، چاندی اور کانسی کے میڈلز دیگا۔ دوسرا، تیسرا اور چوتھا مرحلہ وزارت شروع کریگی۔ این آرآئیز یا پی آئی اوز اور غیر ملکی باشندوں کی ہر کیٹگری سے 10کامیاب امیدواروںکو دورہ ہند کی دعوت دی جائیگی۔ وہ 15دن وہاں رہیں گے اور” بھارت کو جانیے “ یاتراکریںگے۔ اس کے علاوہ انہیں لکشدیپ یونین کے علاقے میں بھی لیجایا جائیگا۔ تیسرے مرحلے میں شامل ہونے والوں کو ہندوستانی حکومت بین الاقوامی ایئر ٹکٹ دیگی اور بورڈنگ اور لارجنگ کے تمام اخراجات برداشت کریگی۔ شرکاءکو دہلی، آگرہ اور ایک اور ریاست کا دورہ کروایا جائیگا۔

شیئر: