Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان نے آبی حیاتیات کی نشوونما کیلئے بکتر بند گاڑیاں سمند رمیں ا تار دیں

بیروت....  لبنان کے ساحلی علاقوں میں آبی حیاتیات کا  وجود   بتدریج کم ہوتا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ  بحیرہ روم کے اس علاقے میں کسی زمانے میں مونگے کی مختلف  دیواریں ہوتی تھیں  اور مونگوں کی  پیدائش بھی ایک اعتدال میں  رہتی تھی مگر ماحولیاتی تبدیلی یا درجہ حرارت میں  اضافے کے سبب  یہاں سے مونگے ناپید  ہوتے جارہے ہیں۔  لبنانی حکومت نے سائنسدانوں اور ماہرین کی مشاورت سے اب سمندر میں  آبی حیاتیات کی  اچھی  نشوونما کیلئے  بڑی بڑی ٹنکیاں اتارنا  شروع کردی ہیں اور  سلسلہ بکتر بند گاڑیوں تک پہنچ گیا ہے  جو بکتر بند گاڑیاں دوسرے بڑے بڑے آہنی حوض جو پانی میں اتارے جارہے ہیں دھات کے بنے  ہوئے ہیں اور ایسی  چیزوں کے اندر نمکین پانی داخل ہوجائے  تو کائی بہت تیزی سے پیدا ہوتی ہے  اور پھیلتی جاتی ہے جبکہ مونگوں کی  پسندیدہ ترین خوراک کائی  ہی ہوتی ہے۔ مقامی حکام کا کہناہے کہ  اس  علاقے میں  ان مصنوعی پناہ گاہوں کی  وجہ سے  نہ صرف کائی پیدا ہوگی بلکہ مونگے کی بھی  نشوونما بہت بڑے پیمانے  پر ہوگی اور  دوسرے آبی  حشرات کی آبادی  میں بھی اضافہ ہوگا کیونکہ ٹینکوں  اور بکتر بند گاڑیو ںکے  اندرونی حصوں میں مونگوں کیلئے انڈے دینے کیلئے اچھا خاصا ماحول بن جاتا ہے۔ واضح ہو کہ آبی حیاتیات کے فروغ کیلئے 2012ء سے ایسی بڑی بڑی گاڑیوں  وغیرہ کا استعمال ہوتارہا ہے ۔ اب  بیروت سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر مشعل شلہوب نے  مونگوں کی بعض آباد کاری کے لئے یہ تجویز پیش کی ہے تاکہ  تریپولی کے پورے ساحلی علاقے کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ سمندر میں   اتاری جانے والی گاڑیاں اور ٹینک 70تا 100میٹر نیچے تک پہنچا کر رکھے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مڈغاسکر کے خوش مزاج لیمور کا صحراء میں خوبصورت رقص

شیئر: