شاہ سلمان چند روز نیوم میں گزاریں گے
نیوم ...خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آرام و راحت اور سیر وتفریح کے لمحے گزارنے کیلئے نیوم پہنچ گئے۔ نیوم کے شاہی دورے سے سعودی عرب کے سیاحتی نقشے پر ابھرنے والے نئے شہر کو مملکت سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل ہوگی اورسیاحتی حلقوں میں اسکی اہمیت اجاگر ہوگی۔ نیوم 3ممالک سعودی عرب، اردن اور مصر کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ یہ سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ہے۔ اسکا ڈیزائن دنیا کے بڑے عالمی شہروں کو سامنے رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔یہاں کا معیار معیشت پوری دنیا کیلئے ایک مثال ہوگا۔ یہ 26500 مربع کلو میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔