محمد بن سلمان نے مجبور بچے کے علاج کا ذمہ لے لیا
ریاض... سعودی ولی عہد، نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے الاحساءکے ترکی العتیبی کے علاج کا حکم جاری کردیا۔ العتیبی کی ریڑھ کی ہڈی پیدائشی طور پر ٹیڑھی ہے۔ اسکی وجہ سے اسکے جسم کا نصف زیریں حصہ مفلوج ہے۔ علاج بیرون مملکت ہوگا۔ شہزادہ محمد بن سلمان کو جیسے ہی اسکی تکلیف کا علم ہوا انہوں نے فوری طور پر بیرون مملکت اسکے علاج کے احکامات جاری کردیئے۔ سعودی بچے کے باپ نے اس گرانقدر نوازش پر ولی عہد محمد بن سلمان کا دلی شکریہ ادا کیا۔