Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اترا کھنڈمیں شدید بارش ،کاریں بہہ گئیں

دہرہ دون۔۔۔۔اترا کھنڈ کے ہلدوانی میں ایک آٹو رکشہ اور 2کاریں طوفانی بارش کے ریلے میں بہہ گئیں ۔گاڑیوں میں بیٹھے افراد باہر نکل کر جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔حادثے کا وڈیو دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ سیلابی ریلا اتنا شدید تھا کہ اگر بروقت کار چھوڑ کر لوگ باہر نہ نکل جاتے تو ان کی موت یقینی تھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دونوں کاریں اور آٹو رکشہ پانی میں بہہ گیا۔پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ امدادی ٹیمیں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار کو نکالنے کی کارروائی میں مصرف ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -آسام میں شہریت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ

 

شیئر: