Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضیوف الرحمن کیلئے 25لاکھ جانور جلد پہنچ جائینگے، وزارت ماحولیات

مکہ مکرمہ ..... وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے حج 1439ھ میں مویشیوں کے انتظامات مکمل کرلئے۔ وزارت نے جانوروں کی قربانی کیلئے8شرائط مقرر کی ہیں۔263اہلکار حج کے دوران 24گھنٹے ڈیوٹی دینگے اور یہ پتہ لگائیں گے کہ مویشی مقررہ شرائط پر پورے اتر رہے ہیں یا نہیں۔ سیکریٹری مویشی امور ڈاکٹر حمد البطشان نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے اور ضیوف الرحمن کو قربانی وغیرہ کیلئے مطلوب مویشیوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔ 25لاکھ مویشی جلد ہی سعودی عرب پہنچ جائیں گے۔ وبائی امراض کا پھیلاﺅ روکنے اور قربانی کے جانوروں کے صحت مند ہونے کا اطمینان حاصل کرنے کیلئے 8ضابطے مقرر کئے گئے ہیں۔ جدہ، الجموم، اللیث کمشنریوں میں جانوروں کے معائنے ہونگے۔ سعودی عرب جانور درآمد کرنے سے قبل بیرونی ممالک میں بھی جانوروںکے حوالے سے قرنطینہ قائم کئے ہوئے ہے۔ یہ واحد ملک ہے جس نے یہ انتظام کیا ہے۔

شیئر: