Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 31 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ مغربی افغان صوبے فراہ کے بالا بلوک نامی ڈسٹرکٹ میں رونما ہوا۔ مقامی  پولیس کے مطابق اس بم سے سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم ایک مسافر بس اس کی زد میں آ گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جنگجوؤں نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

شیئر: