Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدعنوانی کی بیخ کنی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
سعودی عرب اور اسکی سمجھدار قیادت نے اس احساس اور اس ادراک کے ساتھ کہ بدعنوانی کسی بھی معاشرے کے اقتصادی ، سماجی اور سلامتی نظام پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔ سعود ی عرب نے اس یقین کیساتھ کہ بدعنوانی اقوام و ممالک کی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے سعودی عرب نے اس ایمان کیساتھ کہ بدعنوانی سے سماجی، اقتصادی اور سلامتی کے شعبوں کا استحکام دگرگوں ہوتا ہے ۔ اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب کسی کے بھی خلاف بدعنوانی برداشت نہیں کریگا۔ سعود ی عرب بدعنوانی کے معاملات میں کسی کو بھی تحفظ نہیں دیگا۔ مملکت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد امین شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر بدعنوانی کے سدباب کے لئے پوری قوت اور پورے عزم و ارادے کے ساتھ جنگ چھیڑ دی ہے۔ مملکت نے بدعنوانی کے انسداد کیلئے قانونی تدابیر کیں اور متعلقہ اداروں کو درکار سہولتیں مہیا کیں۔
سعودی عرب نے علاقائی اور بین الاقوامی سطحوں پر تمام شعبوں میں اپنی حیثیت مضبوط کرنے کا ہمیشہ اہتمام کیا۔ بدعنوانی کے انسداد میں بھی مملکت نے نام کمایا۔ اس نے بدعنوانی کے انسداد اور شفافیت کے تحفظ میں دلچسپی لینے والی علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں، ادارو ں اور ممالک سے تعاون کیا۔
بدعنوانی کی بیخ کنی پر کام کرنے والے ادارو ںمیں سعودی عرب کا انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ (نزاھہ) بھی ہے۔نزاھہ نے 20ملین مربع میٹر سے زیادہ کی سرکاری اراضی پر تجاوزات ختم کرائے۔متعلقہ اداروں کے تعاون سے یہ کام انجام دیا۔ تجاوزات والی اراضی کی قیمت کا تخمینہ ایک ارب ریال سے زیادہ کا لگایا گیا۔نزاھہ کی مساعی کی بدولت 13لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کی زمین کی غلط رجسٹری ختم کرائی گئی۔ علاوہ ازیں 19ملین مربع میٹر کے خالی پلاٹ کی جعلی رجسٹری بھی دریافت کرکے معاملہ عدالت کے حوالے کردیا گیا۔ نزاھہ بدعنوانی کے انسداد اور حقداروں کو انکے حقوق دلانے کا مشن جاری رکھے گا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: