Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی: 4 سال میں 1600 کروڑ کے موبائل چوری

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی میں ہر ما ہ تقریباً 2لاکھ موبائل چوری ہونے، چھین لئے جانے یاغائب ہوجانے کی شکایات سامنے آرہی ہیں۔ یعنی روزانہ تقریباً 7 ہزارافراد موبائل سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ موبائل چوری کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔اعدادو شمار کے مطابق امسال 30 جون 2018 تک موبائل چوری، غائب یا پھر لوٹ کے تقریباً 12 لاکھ (1158637) معاملات درج کرائے گئے ( گزشتہ 6 ماہ میں12 لاکھ یعنی ہر ماہ 2 لاکھ) ۔ ان میں 1129820 واقعات موبائل غائب ہونے، 26440 چوری، 1715 اُچک لینے اور 662 زبردستی چھین لینے کے کیس درج کرائے گئے۔2017 میں موبائل چوری، غائب ہونے یا لوٹ کے کل 1481147 کیس درج کرائے گئے تھے ۔ ان میں سے 1418541 موبائل گم ہونے، 56898 چوری، 4266 اُچک لینے اور 1442 زبردستی چھین لینے کے کیس درج کرائے گئے۔ اسی طرح سال 2016 میں کل 382116 کیس درج کرائے گئے جن میں سے 356667 موبائل گم ہونے، 18687 چوری، 5121 اُچک لینے اور 1641 زبردستی چھین لینے کے کیس ریکار ڈ پر آئےیہ اعداد و شمار حیران کن  ہیں کیونکہ سال 2015 میں موبائل چوری یا گم ہونے کے 62373 اور 2014 میں 66724 معاملات درج کرائے گئےتھے۔ اس کے بعد سے موبائل فون چوری، غائب ہونے، لوٹ مارکےبے شمار واقعات پیش آئے۔ 2014 سے 30 جون 2018 تک موبائل چوری، گم ہونے یا لوٹ کے قریب 32 لاکھ معاملات درج کرائے گئے۔ اگر 4 سال میں چوری، ڈکیتی یا غائب ہونیوالے موبائل کی قیمتوں کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 1600 کروڑ روپے سے بھی زیادہ  ہوگا۔ ویسے تو آج کل اکثر لوگ آٹھ یا دس ہزار سے زیادہ کا ہی موبائل استعمال کرتے ہیں لیکن فی موبائل 5000 روپے بھی تصور کیا جائے تو 32 لاکھ فون کی قیمت 1600 کروڑ روپے ہوتی  ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -گائے کے ساتھ ایسا کھلواڑ ، رات میں اسمگلنگ، دن میں احتجاج

شیئر: