Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریٹر نوئیڈا میں 96 عمارتوں کو منہدم کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی۔۔۔۔۔گریٹر نوئیڈا کے شاہ بیری گاؤں میں 17 جولائی کو 2 عمارتیں گرنے سے 9 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے جس کے بعد نوئیڈا اتھارٹی خواب سے جاگی اور مختلف گاؤں اورحلقوں میں تعمیر شدہ 96 عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے دیا۔ ان پر  نوٹس چسپاں کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر منہدم کرنے کا حکم بھی جاری کردیا۔نوٹس میں غیر محفوظ عمارتوں کے مالکان کوناگہانی صورتحال برپا ہونے پر ذمہ دار ٹھہرایا گیا ۔ساتھ ہی انتباہ جاری کیا کہ  اگرعمارتوں کے مالکان ایک ہفتے کے اندرنہیں توڑتے  تو اتھارٹی انہدامی کارروائی کریگی۔ اس  نوٹس کے اجرا پرمکان مالکان میں کھلبلی مچ گئی۔نوئیڈا اتھارٹی کےخصوصی افسر راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ اتھارٹی نے برولا گاؤں میں 26 عمارتوں، نٹھاری گاؤں میں 30 عمارتوں، سیکٹر 58 میں تین صنعتی اراضی، گڑھی چوکھنڈی گاؤں میں 26 عمارتوں، جھنڈ پورا گاؤں میں 2 مکانوں، نیا بانس اور اٹّا گاؤں میں 9 عمارتوں کو سروے کے بعد غیر محفوظ قراردیا۔راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ ابھی تک کسی بھی عمارت کے مالک کی جانب سے نوٹس کا جواب موصول نہیں ہوا۔ عمارتوں کے مالکان کی باتیں سننے کے بعد ہی آگے کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -آسام کی شہریت معاملے پر مایاوتی کی برہمی

شیئر: