پاکستان میں”ملک“ پر پابندی
بالی وڈ کی نئی فلم ' ملک' پر پاکستان میں پابندی لگادی گئی ۔ خبروں کے مطابق اداکار رشی کپور اور تاپسی پنو کی نئی فلم کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ پاکستان میں سینسر بورڈ نے فلم کے مسلمان مخالف ہونے کے باعث اس کی نمائش پرپابندی لگائی ہے۔ فلم ملک کی کہانی ایسے ہندوستانی مسلمان خاندان کی کہانی ہے جس پر غداری کا مقدمہ چلتاہے۔