Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی 3فلموں میں کانٹے کا مقابلہ

 جمعہ کو بالی وڈ کی 3 بڑی فلمیں ریلیز ہوگئیں ان میںپھنے خان، ملک اور کارواں شامل ہیں۔ ان فلموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔پھنے خان میں انیل کپور، ایشوریہ رائے، راجکمار راﺅ کام کررہے ہیں ۔ یہ موسیقی پر مبنی کہانی ہے۔دوسری فلم ہے ملک ہے جس میں تاپسی پنو بطور خاتون وکیل رشی کپور کا بغاوت کا مقدمہ لڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ تیسری فلم عرفان خان کی ' کارواں' ہے جس میں عرفان کے ساتھ میتھالی پالکر اور دلکور سلمان ایک ایسے سفر پر گامزن دکھائی دے رہے ہیں جو دلکور کے والد کی لاش تلاش کرنے نکلتے ہیں۔

شیئر: