متحدہ اپوزیشن الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی
اسلام آباد ... مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ تاریخ کے بد ترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف 9 جماعتی اتحاد 8 اگست کو ا لیکشن کمیشن اور 9 اگست کو صوبائی دفاتر کے سامنے احتجاج کرے گا ۔ اتحاد کو پاکستان الائنس فارفری اینڈ فیئر الیکشن کا نام دیا گیاہے ۔ اتحاد میں 9 سیاسی جماعتیں ہیں جو مضبوط اورمنظم اپوزیشن ہو گی۔ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مضبوط اپوزیشن نظر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک تحریک انصاف کے پاس بھی نمبر پورے نہیں ہیں۔ پاکستان کے بدترین انتخابات ہوئے ہیں۔ انتخابات ٹارگٹڈ تھے اور مسلم لیگ ن اس کا نشانہ تھی۔ انہوںنے کہا کہ ہم کوئی گند نہیں کریں گے ۔ عوام کے نمائندے ہیں۔ اچھا اور نیک کام کرنے جا رہے ہیں۔ دھاندلی کو بے نقاب کریں گے۔ مسائل پر اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے اور حقائق قوم کے سامنے لا ئیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے مضبوط ا پوزیشن قومی اسمبلی میں ہو گی۔ سےنےٹ مےں ہماری ا کثریت ہے۔