سام سنگ کمپنی کا سستا ڈوئل کیمرہ فون متعارف
سامسنگ کمپنی نے ڈوئل کیمرہ اسمارٹ فون گلیکسی آن 8 (2018) متعارف کرا دیا ہے۔ فون میں انفنیٹی ڈسپلے کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6 انچ کا ہے۔ فون میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے اسٹوریج کو 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون میں کالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 16 ہزار 900 ہندوستانی روپے ہے۔