کینیڈا میں سعودی طلبہ کو دیگر ممالک منتقل کیا جائے گا
ریاض: کینیڈا میں زیر تعلیم تمام سعودی طلبہ کو دیگر ممالک منتقل کیا جائے گا۔ وزارت تعلیم سعودی طلبہ وطالبات کی منتقلی کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔ وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ کینڈین وزیر خارجہ کی طرف سے مملکت کے اندرونی معاملات پر مداخلت پر مشتمل بیان کے رد عمل پر سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ سفارتی تعلقات معطل کردیئے ہیں۔ اس کے باعث کینیڈا میں وزارت کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ وطالبات کو دیگر ممالک کے تعلیمی اداروں میں منتقل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔