ریاض.... ماہر موسمیات معاذ الاحمدی نے واضح کیا ہے کہ آج منگل اور کل بدھ کو مشرقی ریجن اور ریاض میں گردو غبار کے طوفان اور موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقے بھی اس ہفتے کے اختتام اور آئندہ ہفتہ کے شروع میں بارش کی زد میں ہونگے۔ الاحمدی نے توجہ دلائی کہ رواں ہفتے میں مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، طائف ، باحہ ، جازان، نجران اور ابہاء میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ آج اور کل گردو غبار کا طوفا ن بھی متوقع ہے۔