ماں نے بچیوں کو صندوق میں بند کردیا،2ہلاک
نواب شاہ... نواب شاہ میں سنگدل ماں نے اپنی 3 بچیوں کو صندوق میں بند کر دیا ۔ دم گھٹنے سے 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔ تیسری کی حالت تشویشناک ہے ۔اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 4 سالہ ثانیہ اور 9 ماہ کی آمنہ شامل ہے۔جاں بحق ہونے والی بچیوں کے والد نے بتایاکہ اس کی اہلیہ کا ذہنی توازن درست نہیں ۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ۔