ہیلی کاپٹر کیس،عمران خان آج نیب میں پیش ہونگے
پشاور... تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیر اعظم عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں منگل کو نیب پشاور کے سامنے پیش ہوں گے۔ صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔ اس کیس میں سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک،سول ایوی ایشن اور دیگر حکام کے بیانات پہلے ہی قلمبند کئے جا چکے ہیں ذرائع نے بتایا نیب میں پیشی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔