سعودی عرب کا امن سرخ نشان ہے، السدیس
مکہ مکرمہ .... حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں اپنے قیام کے روز اول سے لیکر تاحال اسلامی شریعت کا راج ہے۔ یہاں مقننہ ، عدلیہ اور منتظمہ سب اسلامی احکام کے پابند ہیں۔ اندرونی امور میں مداخلت ، عدالتی امور میں شکوک و شبہات پھیلانے کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہے۔ کسی کو بھی یہاں کے انتظامی، عدالتی اور قانون سازی کے امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں۔