Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی میں لازمی فوجی سروس دوبارہ متعارف کرانے پر غور

برلن۔۔۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی حکومت نوجوانوں کے لیے قومی فوجی سروس کی پالیسی دوبارہ متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔  7 برس قبل جرمن حکومت نے نوجوانوں کے لئے لازمی فوجی سروس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں تجاویز مبہم ہیں اور تفصیلی بحث کی متقاضی ہیں۔ سابق جرمن وزیردفاع کارل تھیوڈور سْو گٹن برگ نے کہا ہے کہ تقریباً سات لاکھ نوجوانوں کو سالانہ بنیادوں پر تربیت کی فراہمی کے لیے سرمایہ کاری سرکاری اخراجات میں زبردست اضافے کی وجہ بنے گی۔

شیئر: