Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہدکی مکھیوں تک پہنچنے کیلئے چیونٹیوں نے ’’پل‘‘ بنالیا

برازیلیا ، برازیل....  برازیل میں جاری ہونے والی ایک نئی وڈیو میں  چیونٹیوں کے ’’فن تعمیر‘‘کا نمونہ صاف نظر آتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس وڈیو سے  یہ صاف پتہ چلتا ہے کہ  ایک مکان کے چھجے میں شہد کی مکھیوں نے اپنا چھتہ بنالیا تھا اور جس سے شہد بھی نکل کر قطرہ قطرہ زمین پر گرتا اور یہی وہ چیز تھی جس نے چیونٹیوں کو پورے چھتے پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے اکسایا۔ ان چیونٹیوں نے جنہیں حقیر جانا جاتا ہے اپنی روایتی استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سوار ہوکر ہار نما پل بنالیا اورچھتے تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ قریب سے گزرنے والے  ایک الیکٹریکل انجینیئر فرانسسکو بونی کی نظر اچانک چیونٹیوں کے اس عجیب و غریب ’’زندہ پل‘‘ پر پڑی اور اسکی وڈیو تیار کرلی۔ فرانسسکو کا خیال ہے کہ یہ چیونٹیاں اپنے دشمنوں اور حریفوں پر حملے کیلئے بھی یہی حربہ استعمال کرتی ہیں او رکامیاب رہتی ہیں۔ فرانسسکو نے وڈیو جاری کرنے کے ساتھ ٹویٹر پر بھی چیونٹیو ں کے اس کارنامے کو خراج تحسین پیش کیا ہے او راسے بہادر چیونٹیوں کی یلغار کا نام دیا ہے۔ وڈیو اپنے اجراء کے بعد  اچھی خاصی تعداد میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہورہی ہے اور  لوگ اسے حیرت انگیز طور پر دیکھ رہے ہیںانکا کہناہے کہ  ایسا کوئی دوسرا پل نہیں گزرا جسے ’’زندہ پل‘‘ کا نام دے سکیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -6بار سر کے بال دھونے سے 47سالہ خاتون پر دل کا دورہ، 10لاکھ پونڈ ہرجانے کا مطالبہ

شیئر: