کرینہ اور ارجن کپور ایک ساتھ
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور ارجن کپور فلم ”لائف ان اے میٹرو“ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور خان فلمساز کرن جوہر کی فلم ”تخت “ کے بعد 2007ءکی کامیاب فلم ”لائف ان اے میٹرو“ کے سیکوئل میں بھی کام کریں گی جس میں ان کے ساتھ اداکار ارجن کپور مرکزی کردار کریں گے جبکہ سیکوئل کی موسیقی کے لئے میوزک ڈائریکٹر پریتم کی خدمات حاصل کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔