مکہ میں چوہوں نے غذائی ادارہ بند کرادیا
مکہ مکرمہ - - - - سعودی ایف ڈی اے نے مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ساتھ تال میل پیدا کرکے مقدس شہر میں غذائی ادارہ بند کرادیا۔ چھاپہ مارنے پر پتہ چلا تھا کہ ادارے میں کیڑے مکوڑے گھوم پھر رہے ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء غلط طریقے سے ذخیرہ ہیں۔ ادارے میں چوہوں کا راج ہے۔ زائد المیعاد گوشت بھرا ہوا ہے۔