Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد بقدر ضرورت ہی بنائیں، آل الشیخ

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے وزیر اسلامی امور، دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ مساجد اتنی ہی بنائی جائیں جتنا کہ ضروری ہو۔ مساجد کا حجم اتنا ہی رکھا جائے جتنا کہ لازم ہو۔ اللہ کے گھروں کو سادہ رکھا جائے، اس سلسلے میں حد سے تجاوز نہ کیا جائے۔ وہ مساجد کی تعمیر کیلئے قائم فلاحی ادارے کے سربراہ شیخ فہد السلیمان کے ساتھ ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔ آل الشیخ نے اطمینان دلایا کہ ان کی وزارت 1439ھ کے دوران مساجد کی تعمیر میں مذکورہ فلاحی ادارے کی اسکیموں میں تعاون کریگی۔مدینہ منورہ ،جازان ، تبوک اور حائل میں مساجد کے پروگراموں کے نفاذ میں حصہ لے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -یتیموں کیلئے20ملین کا چیک بوگس نکلا

شیئر: