Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیرالا : طوفانی بارش ، سیلاب اور تودہ گرنے سے ابتک26افراد ہلاک

تریوندرم۔۔۔۔۔ ہندوستانی ریاست کیرالامیں شدیدبارش سے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں۔  ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق اڈوکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ، ملپورم میں5 ، کنور میں2 اور وایناڈ ضلع میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔ وایناڈ ، پلکڑ اور کوزی کوڈ اضلاع میں متعدد افراد  لاپتہ ہیں ۔ شدید بارش کی وجہ سے کوچین ایئر پورٹ پر پروازیں منسوخ کردی گئی ہے ۔اڈوکی کے ادیمالی شہر میں ایک ہی کنبہ کے 5 افراد کی موت ہوگئی ۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے ملبہ سے2 زندہ افراد کو باہر نکالا ۔ یدامالیرڈیم سے تقریبا 600 کیوسک پانی چھوڑا گیا ، جس کی وجہ سے آبی سطح 169.95 میٹر پر پہنچ گئی ۔ امریکہ نے اپنے شہریوںہدایت دی کہ وہ کیرالا کے ایسے تمام متاثرہ علاقوں کا سفر کرنے سے پرہیز کریں۔واضح ہو کہ گزشتہ  رات سےشدید بارش کی وجہ سے شمالی علاقےکے مختلف مقامات پر تودہ گرنے سے 26 افراد کی موت ہوگئی۔ سی ایم پنرائی وجین نے حالات کو 'کافی تشویشناک قرار دیا ۔فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیمیں  ای ڈکی ، کوجھی کوڈ ، وائیناڈ اور ملپپورم ضلع کے متاثر علاقوں میں راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -عازمین حج کو دھوکہ دینےکے الزام میں حریم ٹورز کے مالک سمیت 6 گرفتار

شیئر: