اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ
اسلام آباد... نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے شناختی کارڈ ، پاسپورٹ بلاک کرنے کے بعد ریڈوارنٹ جاری کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کر لیا ۔ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی ۔ اسحاق ڈار کو واپس لانے کے لئے تمام قانونی طریقے اور وسائل استعمال کئے جائیں گے ۔ نیب نے برطانوی حکام سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈ کوارٹر نے سابق وزیر حزانہ کا نام بلیک لسٹ میں شامل کردیا ۔