Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پی سی بی ایوارڈز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایوارڈز کی تقریب بدھ کو رات گئے ہوئی۔ جس کے بعد اب لوگوں نے اس پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔
حسن چیمہ ٹویٹ کرتے ہیں کہ تقریب میں آواز لگائی جاتی ہے کہ سرفرازکے گلووز کون خریدے گا۔ ایک آواز آئی کہ کامران اکمل۔
آصف خان کہتے ہیں کہ ایدھی فاﺅنڈیشن نے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کیلئے ڈھائی ملین روپے کے عطیے کا اعلان کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے تقریب میں ایدھی فاﺅنڈیشن کیلئے 5ملین روپے کے عطیے کا اعلان کیا۔
جویریہ لکھتی ہیں کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ تقریب میں خواتین کھلاڑیوں کو بھی اعزازات دیئے گئے۔ 
فرح کہتی ہیں کہ ایوارڈز حاصل کرنے والے کرکٹرز کو بہت بہت مبارکباد۔
محمد عمیر طارق کہتے ہیںکہ شعیب ملک کا بیٹ ایک لاکھ60ہزار روپے میں فروخت ہوا۔ ساری رقم چیریٹی کو دی جائیگی۔
٭ شکیل احسن کا ٹویٹ ہے کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں جلا۔ شاہد آفریدی نے جس طرح پی سی بی ایوارڈ میں فیصل ایدھی کو جواب دیا اس سے مجھے افسوس ہوا۔ میں آفریدی کا فین ہوں لیکن کل مجھے بہت افسوس ہوا۔ 
احمد خان کہتے ہیں کہ پی سی بی ایوارڈز کی تقریب میں اچھی بات یہ ہوئی کہ بلائنڈکرکٹرز کو بھی ایوارڈز دیئے گئے۔ امیر اشفاق کو بیسٹ بلائنڈ کرکٹر کا ایوارڈ ملا۔
حامد ایس خان کہتے ہیں کہ فخر زمان کا یہ سال شاندار رہا ۔ امید ہے کہ وہ آئندہ بھی بہترین کھیل پیش کرینگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں