Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کمپنیوں سے انٹرنیٹ فیس کم کرائی جائے، صارفین

ریاض..... سعودی صارفین نے شکوہ کیا ہے کہ پورے ملک میں موبائل کمپنیاں انٹرنیٹ کے مہنگے پیکیج جاری کئے ہوئے ہیں ۔ ہماری دسترس سے باہر ہورہے ہیں۔ صارفین نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن بورڈ سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلے میں صارفین کو انصاف دلائے۔ صارفین کا کہناہے کہ 100سے بڑھ کر 130ریال ،اسی طرح سے 135ریال والے نیٹ پیکیج کی قیمت 150 ریال جبکہ 250والے پیکیج کے نرخ بڑھا کر 275ریال کردیئے گئے ہیں۔ صارفین نے توجہ مبذول کرائی کہ انٹرنیٹ کی بدولت ہماری بچیاں اور بچے اپنے سینیئرز یا اساتذہ سے بہت ساری گتھیاں سلجھا لیتے تھے علاوہ ازیں گوگل پر جاکر مختلف سائنسی مسائل معلوم کرلیا کرلیتے تھے اس میں انہیں اچھا خاصا وقت لگتاتھا ۔ ٹیوشن فیس سے بچنے کا یہ ایک آسان نسخہ تھا۔ اس میں کفایت شعاری بھی تھی اور وقت کی بچت بھی۔ انٹرنیٹ پیکیج کے نئے نرخوں سے مسائل دو چند ہوگئے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکشن بورڈ نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر صارفین کی فریاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ اس سلسلے میں کچھ نہیں کرسکتا۔ اسے نرخوں کو کنٹرول کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔ بورڈ نے توجہ دلائی کہ فی الوقت مملکت میں 5مواصلاتی کمپنیاں مختلف قسم کے انٹرنیٹ پیکیج پیش کئے ہوئے ہیں۔ صارفین اپنی ضرورت اوراستطاعت کے مطابق ان میں سے کسی کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: