نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے نیب کو خط
اسلام آباد: چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل کے سربراہ نجم سیٹھی کیخلاف تحقیقات کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کیخلاف انکوائری کی جائے تو بڑی کرپشن سامنے آجائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف یہ خط پی ٹی آئی رہنما جاوید بدر کی جانب سے لکھا گیا ہے جس میں نیب سے پی ایس ایل کے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بے پناہ کرپشن کی۔ اس لئے وہ پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ منظرعام پر نہیں آنے دے رہے، نجم سیٹھی کو آڈٹ رپورٹ پبلک کرنے کیلئے خط بھی لکھا گیا تھا۔ جاوید بدر نے اپنے خط میں نیب کے ادارے سے درخواست ہے کہ پی ایس ایل کا سارا فناشل ریکارڈ فوری قبضے میں لیا جائے۔ نیب اگر نجم سیٹھی اور پی سی بی کیخلاف انکوائری کرے تو بڑی کرپشن کے سامنے آئے گی۔ خط میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ بطور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کو کامیاب کرنے میں بھی ناکام رہے۔