Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلا غذائیت سے بھر پور پھل ‎

کیلا غذائیت کے اعتبار سے ایک بہترین پھل ہے ۔ جس میں پوٹاشیم کی ایک کثیر مقدار پائی جاتی ہے ۔ یہ بے شمار بیماریوں سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے ۔ کیلا آیوڈین کی کمی کو دور کرتا ہے ۔ پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے  اور  ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ اسٹروک اور ہارٹ اٹیک سے بھی بچاتا ہے ۔ اس میں موجود پوٹاشیم ، فائبرز ، وٹامن سی اور بی 6    دل کی صحت کے لئے بہترین ہیں  ۔ 
کیلا فوری طاقت اور توانائی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ جم اور ورک آؤٹ سے پہلے دو کیلے کھا لینا انرجی اور بلڈ شوگر لیول کو متناسب رکھنے کے لیے مفید ہے ۔ یہ پٹھوں میں کھنچاؤ یا بل پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے ۔ ڈپریشن کو دور کرتا ہے اور خوش رہنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس میں موجود ٹرپٹوفین  سیروٹونن میں تبدیل ہوکر ذہنی دباؤ کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ یہ ہاضمے کو بہتر بنانے ، معدے کے السر ،  سینے کی جلن اور تیزابیت سے بچانے میں بھی مدد دیتا ہے ۔ اس میں موجود وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے ۔ آئرن اور کیلشیم جسم میں ہیموگلوبن کی کمی کو پورا کرنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتے ہیں ۔ یہ قدرت کی طرف سے عطا کیا جانے والا ایک غذائیت سے بھر پور پھل ہے  ۔

شیئر: