Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ،کوئلے کی کان میں دھماکہ،مرنیوالے12ہوگئے

کوئٹہ... کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کو ئلے کی کان میں ہونیوالے دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے کانکنوں کی تعداد12ہو گئی۔ 16 کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ۔جاں بحق کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں شانگلہ، سوات اور دیر سے بتایا جا تاہے۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق کانکنوں کی نعشیں نکال لیں۔ بلوچستان کے چیف انسپکٹر کول مائنز افتخار احمد نے بتایا کہ دھماکے سے کان بیٹھ گئی ۔فوری طور پر امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ رواں سال مئی میں ضلع کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کانوں میں دھماکوں سے 23 کانکن جاں بحق ہوئے تھے۔ دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے اسپین کاریز میں کائلے کی کان میں ایک اور دھماکے میں 2 کانکن جاں بحق ہوگئے۔ 13 پھنس گئے۔ انہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ 
مزید پڑھیں:چمن میں بم دھماکہ،ایک ہلاک ،کئی زخمی

شیئر: