نمستے انگلینڈ کا نیا پوسٹر
حال ہی میں بالی وڈ کی نئی فلم نمستے انگلینڈ کا پوسٹر جاری کیاگیاہے۔اس پوسٹر میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا،اداکار ارجن کپور کے ساتھ برطانوی پرچم کی طرز کے ملبوسات پہنے دکھائی دے رہی ہیں۔پرینیتی نے جھنڈے کا دوپٹہ اوڑھا ہواہے۔ یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونےوالی ”نمستے لندن“ کاسیکوئل ہے جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف نے اداکاری کی تھی ۔