مکہ مکرمہ ... مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی اعلیٰ انتظامیہ اور ریڈیو ٹی وی اتھارٹی نے باہمی تعاون سے ”کسوة الکعبہ“ (غلاف کعبہ) فلم تیار کرلی۔ یہ فلم السعودیہ اور ایس بی سی چینلز پر 8ذی الحجہ کو شام 7بجے پیش کی جائیگی۔ سعودی ریڈیو ، ٹی وی اتھارٹی میں ادارہ ابلاغ کے ڈائریکٹر سلطان المسعودی نے بتایا کہ غلاف کعبہ پر بننے والی یہ پہلی فلم ہے۔ انگریزی میں اسکا ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس فلم سے خانہ کعبہ کے غلاف کی فیکٹری کی بابت سعودی مساعی کو اجاگر کیا جائیگا۔