آسٹریلیا کے مقابلے میں ہمارا ہتھیار اسپنرز ہیں، مکی آرتھر
پرتھ: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔مکی آرتھر کو امید تھی کہ وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بیری پاکستانی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بن جائیں گے مگر انھوں نے ذاتی وجوہ کی بنا ء پر انکار کردیا۔ اس بارے میں آرتھر نے کہاکہ میں اس وقت مختلف شخصیات کا جائزہ لے رہا ہوں تاہم مجھے ڈیرن بیری کی خدمات حاصل نہ کرنے پر مایوسی ہوئی۔ وہ پاکستانی ٹیم کیلئے بہت اچھے فیلڈنگ کوچ ثابت ہوسکتے تھے۔ دریں اثناءایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو اس کی گرتی ہوئی کارکردگی کے باوجود کمزور سمجھنا غلط ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آسٹریلیا کیخلاف اپنے ہتھیار اسپنرز کا استعمال کریں گے۔