Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز ہینڈ بال ، جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا

 
جکارتہ : اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کو جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ گرین شرٹس کی ایونٹ میں متواتر دوسری شکست ہے، پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں کھیلے گئے ہینڈ بال ایونٹ کے گروپ بی کے ایک میچ میں جاپان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 15 کے مقابلے میں 38 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی۔

شیئر: