Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گریڈیہہ میں پولیس اہلکار کا قتل

گریڈیہہ۔۔۔۔جھارکھنڈ میں ضلع گریڈیہہ کے شہرتھانے میں تعینات حولدار کا دھار دار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہار کے کیمورضلع کا رہنے والا حولدار راج ونش رام کے ہٹیا احاطے میں واقع رہائش پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے گلا اور جسم کے دیگر اعضاء کاٹ دیئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔مجرموں کی گرفتاری کیلئے تمام مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -کیرالا میں شدیدبارش ، کوچی ایئرپورٹ بند، مرنیوالوں کی تعداد 67ہوگئی

شیئر: