ن لیگ کا اسمبلی میں احتجاج،عمران کا گھیراو
اسلام آباد...قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے امیدوار تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی مسلم لیگ (ن)کے اراکین نے عمران خان کی نشست کے سامنے آکر شدید نعرے بازی شروع کر دی ۔تحریک انصاف کے اراکین نے جوابی نعرے لگائے اور عمران خان کے سامنے سے لیگی اراکین کو ہٹانے کی کوشش کرتے رہے ۔ ا سپیکر قومی اسمبلی تمام صورتحال کے دور ان گیلری میں لیگی کارکنوں اور ایوان میں موجود لیگی اراکین کوروکنے کوشش کرتے رہے ۔ اپوزیشن اراکین نے ایک نہ سنی ۔ایوان ووٹ کو عزت دو ¾ جعلی نا منظور کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ لیگی اراکین کی شدید نعرے بازی کے دور ان عمران خان ہاتھ میں تسبیح لئے مسلسل مسکراتے رہے ۔ پیپلز پارٹی کے اراکین مسلم لیگ (ن) کے احتجاج کے دوران خاموش رہے ۔ صورتحال کنٹرول نہ ہوئی تو بلاول اور پی پی کے کئی اراکین ایوان سے باہر چلے گئے ۔پی ٹی آئی رہنما سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے (ن)لیگ کے صدر شہباز شریف اور اراکین سے خاموش رہنے کی درخواست بھی کام نہ آئی ۔ مسلم لیگ (ن)کے اراکین بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شریک ہوئے ۔ بعد ازاں اسپیکر نے نو منتخب قائد ایوان عمران خان کو خطاب کی دعوت دی اس موقع پر بھی (ن)لیگ کے اراکین نے عمران خان کا گھیرو کر کے شدید نعرے بازی کا سلسلہ جاری رکھا ۔