کابل۔۔۔افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 22طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ زابل کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز نے طالبان کے ایک اجتماع کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں مقامی جنگجو کمانڈروں ملالطیف،اسد اللہ،آسیہ اور باریالی سمیت 22طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں طالبان کے گیارہ موٹربائیکس اور دھماکہ خیز مواود بھی تباہ ہوگیا ہے۔