Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شوہر کے قتل کرنے میں ملوث سعودی خاتون اور منشیات کے تین سمگلروں کو سزائے موت

خاتون نے اپنے شوہر سوتے میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے شوہر کے قتل میں ملوث سعودی خاتون کو سزائے موت دی گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی خاتون ’وضیحا بنت عبداللہ الشمری‘ نے اپنے شوہر سوتے میں فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔
ملزمہ کو واردات کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم نے گرفتار کرکے اس کا مقدمہ عدالت میں جمع کرایا۔
تمام شواہد کی روشنی میں اسے سزائے موت کا حکم سنایا گیا جس پر وزارت داخلہ عمل درآمد کردیا۔
علاوہ ازیں وزارت کے بیان میں کہا گیا کہ نشہ آورگولیوں کی سمگلنگ میں ملوث تین مصریوں کو منگل کو سزائے موت دے دی گئی۔
محکمہ انسداد منشیات کی ٹیموں نے تینوں ملزمان کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیوں سمیت حراست میں لیا تھا۔
ملزمان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا جس پر فوجداری عدالت نے تینوں کو موت کی سزا کا حکم سنا تھا۔
وزارت داخلہ نے عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے مصری شہری تامر فرج سنوسی، احمد علی یونس، اسلام السید موت کی سزا دے دی۔

شیئر: