مکہ مکرمہ.... گورنریٹ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں خصوصی پرمٹ کے بغیر گاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ۔ بغیر پرمٹ کے جانے والی 3ہزار گاڑیوں کوتحویل میں لیاجاچکا ہے ۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں ایام حج کےلئے عام گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جاتی ہے ۔ جن گاڑیوں کو مکہ اور مشاعر مقدسہ جانے کی اجازت ہوتی ہے انہیں باقاعدہ اجازت نامہ جاری کیاجاتا ہے ۔پرمٹ کے بغیر جانے والی گاڑیوں کو لے جانے سے گریز کیاجائے ۔