18ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب
جکارتہ:انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں 18ویں ایشین گیمز کا رنگا رنگ تقریب کے ساتھ افتتاح ہو گیا۔ایشین گیمز میں45 ممالک کے 11 ہزار ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں جبکہ پاکستان کا 359 رکنی دستہ 35 کھیلوں میں حصہ لے رہا ہے۔18 ویں ایشین گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب گیلورا بنگ کارنواسٹیڈیم اوتاما میں ہوئی جس میں انڈونیشیا کی دلکش ثقافت کی جھلک واضح تھی۔تقریب کے مارچ پاسٹ میں پاکستانی دستے کی قیادت قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینیئر نے کی ۔افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک لاکھ اہلکاروں نے یہاں سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے۔ 11 ہزار ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔ پاکستانی کھلاڑی 35 مختلف کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے، پاکستانی خاتون کھلاڑیوں کا دستہ بھی ایونٹ میں شامل ہے،خاتون کھلاڑی 35میں سے 15کھیلوں میں حصہ لیں گی۔