پاکستانی حاجی کی انجیو گرافی
مکہ مکرمہ ... مکہ مکرمہ میں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے ماتحت امراض قلب کے مرکز میں ایک پاکستانی حاجی کی زندگی بچالی گئی۔ 50سالہ حاجی کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ انجماد خون کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا۔ امراض قلب مرکز کے ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کرتے ہی انجیو گرافی کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی حاجی کی ایک شریان بند تھی جسے کھول دیا گیا۔ پاکستانی حاجی نے 10برس قبل اوپن ہارٹ سرجری کرائی تھی۔