عمران خان ورز ش کے بعد دفتر پہنچے
اسلام آباد ...نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاوس میں اتوار کی صبح ورزش اور جاکنگ کی۔ سیکیورٹی گارڈ زاور اسٹاف کے ارکا ن بھی عمران کے ساتھ ورزش اور جاکنگ کرتے نظر آئے۔ عمران خان نے وزیر اعظم ہاوس میں ملٹری سیکریٹری کے بنگلے میں رہائش اختیار کی ہے ۔اتوار کو چھٹی والے دن بھی ورز ش اور جاکنگ کے بعد دفتر کے لئے روانہ ہوئے۔ عمران خان ٹریک سوٹ میں تھے ان کے سیکیورٹی گارڈ اور اسٹاف کے ارکان ہمراہ تھے ۔ نو منتخب وزیر اععظم آج رات قوم سے خطاب کریں گے ۔ سرکاری ٹی وی نے وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اپنے پہلے خطاب میں حکومت کی ترجیحات اور معاشی ایجنڈے کا اعلان کریں گے۔ حکومت کے 100دن کے پروگرام اور اس پر عمل در آمد کے لائحہ عمل پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ نو منتخب وزیر اعظم ملکی بزنس کمیونٹی کو بھی پیغام دیں گے کہ وہ ملک کو کس طرح سے بہتر لیول تک لے جا سکتے ہیں۔ عمران خان معاشی اصلاحات سمیت دیگر پڑوسی ملکوں سے روابط بہتر کرنے کے حوالے سے بھی پیغام دیں گے۔