Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بقرعید کے خرچ کا10فیصد حصہ کیرالا کے سیلاب زدگان کو دیں، خالد فرنگی محلی

لکھنؤ۔۔۔اسلامک سینٹر آف انڈیا نے ملک کے مسلمانوں سے بقرعید کے موقع پر طے کی گئی خرچ کی رقم کا کم سے کم 10فیصد حصہ کیرالا کے سیلاب زدگان کو دینے کی اپیل کی ہے۔اسلامک سینٹر آف انڈیا کے صدر اور آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ بقرعید قربانی کے سچے جذبے کے مظاہرے کا تہوار ہے۔ اس وقت کیرالاکے سیلاب زدہ عوام کو ہماری مدد کی سخت ضرورت ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا خالد نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت پر ملک میں 7روزہ سوگ کے اعلان کا بقرعید کے تہوار پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کا اہتمام پورے ملک میں 22اگست کو ہوگا۔
مزید پڑھیں : - - - - -خواجہ سراؤں نے سرعام کپڑے اتار دیئے

شیئر: