Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاکھوں حاجی مزدلفہ میں کنکریاں چننے میں مصروف

مزدلفہ: میدان عرفات میں وقوف کے بعد لاکھوں حاجی مزدلفہ میں جمع ہوگئے ہیں جہاں فجر کی نماز ادا کریں گے اور مشعر الحرام میں وقوف کریں گے۔ مزدلفہ میں حاجی کنکریاں چننے میں مصروف ہیں جبکہ بیشتر دن بھر کی تھکاوٹ دور کرنے کے لئے آرام کر رہے ہیں۔ کچھ دیر بعد فجر کی نماز ادا کریں گے اور منی روانہ ہوں گے جہاں اپنے خیموں میں پہنچ کر سامان رکھیں گے اور پھر طے شدہ جدول کے مطابق رمی کریں گے اور حلق یا تقصیر کریں گے۔
 
 
 

شیئر: