Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلطان پور : بھیڑ نے 2بدمعاشوں کو زدوکوب کرکے ہلاک کردیا

سلطانپور۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع سلطانپورکے گاؤں سیمل گھاٹ میں بدمعاش جتیندر پرتاپ اپنے 4ساتھیوں کے ہمراہ بھتہ وصول کرنے گاؤں کے پردھان جے پرکاش کے گھر پہنچا اور 2لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ ملنے پر بدمعاشوں نے پردھان کی ماں اور گھر کے دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ گھروالوں کے شور مچانے پر گاؤں میں بھیڑ جمع ہوگئی۔ بدمعاشوں کی لوٹ مار دیکھ کر مشتعل بھیڑنے ان پر ہلہ بول یا۔ مطلوب بدمعاش اور اس کے ساتھی کواتنا پیٹا کہ جتیندر پرتاب کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اسکا ساتھی دھننجے یادو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جتیندر پرساد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ بھتہ وصولی کا نہیں بلکہ انکا بھائی جتیندر گاؤں سے مزدور لانے کیلئے گیا تھا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے جتیندر کا قتل کردیا۔پولیس نے مرنیوالوں کیخلاف لوٹ مار اور بھتہ وصولی کا مقدمہ درج کرلیا اور گاؤں کے پردھان کیخلاف مارپیٹ کا کیس درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -پورا خاندان ایک ساتھ بیٹھے تبھی اختلافات کا خاتمہ ممکن ہے، شیوپال

شیئر: