Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برین ہیمرج کا شکار پاکستانی حجن فضائی ایمبولنس کے ذریعے مکہ منتقل

مشاعر مقدسہ.... وقوف عرفہ سے قبل برین ہیمرج کا شکار ہونے والی پاکستانی حجن کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی پہنچا دیا گیا ۔ سبق نیوز کے مطابق مشاعر مقدسہ میں حجاج کے عرفات روانہ ہونے سے قبل ہلال الاحمر کے طبی سینٹر میں اطلاع موصول ہوئی کہ ایک حجن بے ہوش ہو کر گر گئی ہے جسے فوری طبی امداد فراہم کی گئی مگر حالت غیر معمولی ہے ۔ حجن کی نازک حالت دیکھتے ہوئے ہلال الاحمر کے فضائی یونٹ کو طلب کیا گیاجنہوں نے مریضہ کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے ذریعے مکہ مکرمہ کے شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ 
 

شیئر: